Showing posts with label Urdu Sms. Show all posts
Showing posts with label Urdu Sms. Show all posts

Sunday, 20 November 2011

دیکھا پلٹ کے اُس نے کہ حسرت اُسے بھی تھی

دیکھا پلٹ کے اُس نے کہ حسرت اُسے بھی تھی
ہم جِس پہ مِٹ گئے تھے، مُحبت اُسے بھی تھی

چُپ ہو گیا تھا دیکھ کر وہ بھی اِدھر اُدھر
دنیا سے میری طرح شکایت اُسے بھی تھی
...
یہ سوچ کر اندھیرے گلے سے لگا لیے
راتوں کو جاگنے کی جو عادت اُسے بھی تھی

وہ رو دیا تھا مجھ کو پریشان دیکھ کر
اُس دن کُھلا کہ میری ضرورت اُسے بھی تھی

اُن پتھروں کے ساتھ نِبھانی پڑی اُسے
جِن سے فقط مُجھے نہیں نفرت اُسے بھی تھی

شہرِ محبت ، ہجر کا موسم ، عہدِ وفا اور میں

شہرِ محبت ، ہجر کا موسم ، عہدِ وفا اور میں
تو تو اس بستی سے خوش خوش چلا گیا، اور میں

تو جو نہ ہو تو جیسے سب کو چپ لگ جاتی ہے
آپس میں کیا باتیں کرتے رات ، دیا اور میں
...
سیرِ چمن عادت تھی پہلے اب مجبوری ہے
تیری تلاش میں چل پڑتے ہیں باد صبا اورمیں

جس کو دیکھو تیری ہو میں پاگل پھرتا ہے
ورنہ ہم مشرب تو نہیں تھے خلقِ خدا اور میں

ایک زمانے بعد فراز یہ شعر کہے میں نے
اک مدت سے ملے نہیں ہیں یار مرا اور میں

کبھی مجھ سے خفا

کبھی مجھ سے راضی کبھی مجھ سے خفا

زندگی بتا تو میری کیا لگتی ہے ...